آئی پی پیز کےکیپیسٹی چارجز کے حوالے سے عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

50 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: آئی پی پیز کےکیپیسٹی چارجز کے حوالے سے عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ہے ،حکومت اور آئی پی پیز بالآخر مل کر معاملات حل کرنے بیٹھ گئے ہیں اب ٹیرف اور آئی پی پیز کیپیسٹی چارجز میں کمی کے امکانات پیدا ہوئے ہیں.

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت اپنے سرکاری آئی پیز کے ٹیرف ٹیکس کو کم کرنے پر رضامند ہو گئی جب اس کے بعد نجی سیکٹر سے بھی رجوع کیا جا سکے گا۔

رپورٹ میں پیپکو ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) بالآخر مل کر معاملات حل کرنے بیٹھ گئے، آئی پی پیز ملکی مفاد کے لیے ٹیرف میں رضاکارانہ کمی پر آمادہ ہوگئے ہیں.

آئندہ ماہ قوم کو بجلی بلوں پر ریلیف میں اچھی خبر ملے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 100 سے زائد پاور ہاوسز ٹیرف کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس حوالے سے تمام ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے.

کیپیسٹی چارجز کے حوالے سے بات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، مرحلہ وار چند آئی پی پیز بند اور باقی تمام ٹیرف میں ریلیف دیں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر منسٹری انرجی مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آرنے تجاویز دی ہیں کہ حکومت بے جا ٹیکسز کو کم کرے، انڈسٹری کے لیے خاص طور پرریٹ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت انرجی اور آئی پی پیز کے معاملات خوش اسلوبی سے حتمی راونڈمیں داخل ہو چکے ہیں.

Comments are closed.