حکومت ایسی قانون سازی کرنے جارہی ہےجس کا مسودہ وزیر قانون نے بھی نہیں دیکھا
فوٹو: اسکرین گریب
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے حکومت ایسی قانون سازی کرنے جارہی ہےجس کا مسودہ وزیر قانون نے بھی نہیں دیکھا تاہم حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں تھے.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت نے اپنا ہوم ورک مکمل نہیں کیا تھا ہم نے کل رات خصوصی کمیٹی میں بار بار حکومت سے کہا کہ ہمیں ڈرافٹ تو دکھائیں.
انھوں نے کہا کہ ہمیں نہ ڈرافٹ دکھایا گیا بلکہ ایک کاغذ تک نہیں دکھایا گیا حکومت نے سب ہوا میں باتیں کیں، حکومت ہم سے التجا کرتی رہی کہ خدا کا واسطہ ہماری بات مان لیں.
اس سب کا ایک فائدہ ہوا وہ یہ کہ آئین بچ گیا اور عدلیہ بچ گئی، اس مسودے میں عجیب عجیب باتیں سامنے آرہی تھیں، شاید وزیر قانون نے بھی مسودہ نہیں دیکھا ہوا تھا.
Comments are closed.