بھارت پاکستان کوشکست دے کر ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد : بھارت پاکستان کوشکست دے کر ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، بھارت نے پاکستان کو اپنے پانچویں اور پول کے آخری میچ 1-2 سے شکست دے دی۔
بھارت کی جانب سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے اسکور کیا۔
اس سے پہلے پاکستان نے اپنے چوتھے لیگ میچ میں چین کو 1-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی،
پاکستان نے ٹورنامنٹ میں چین اور جاپان کو شکست دی تھی جبکہ کوریا اور ملائیشیا کے خلاف اس کا میچ برابر ہوا تھاایشین ہاکی چیمپینز شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشین ہاکی چیمپئن شپ میچ چین میں کھیل رہی تھیں دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہیں۔
پاکستان کی طرح بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے چار میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر تھی۔
اب تک ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم نے 5 میچز میں 21 گول کئے اور اسکے خلاف مخالف ٹیمیں 5 میچوں میں صرف 4 گول کر پائیں۔
ایونٹ میں پاکستان ٹیم بھی اب تک کوئی میچ نہیں ہاری تھی،اب 5میچز میں دو ڈرا کھیلے دو میں کامیابی سمیٹی ایک میں شکست کھائی،5 میچز میں 13 گول کئے اور پاکستان کیخلاف مخالفین نے 7 گول کیے۔
ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت کی ٹیم پانچویں جبکہ پاکستان 16 ویں نمبر پر ہے، بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر پونے ایک بجے شروع ہوا، ایشین چیمپئن شپ کے راؤنڈ میچز آج مکمل ہو گئے۔
Comments are closed.