تحریک انصاف کےشعیب شاہین سمیت ارکان اسمبلی شیرافضل، بیرسٹرگوہر، عامرڈوگر گرفتار

49 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کےشعیب شاہین سمیت ارکان اسمبلی شیرافضل، بیرسٹرگوہر، عامرڈوگر گرفتارکرلئے گئے ان رہنماوں کوقومی اسمبلی کااجلاس ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر سے گرفتارکیا گیا۔
سب سے پہلے شیر افضل مروت گرفتار ہوئے اس کے بعد شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا جب کہ بیرسٹر گوہر اور عامرڈوگرکو یکے بعد دیگرے پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتارکیا گیا۔

قومی اسمبلی کااجلاس ختم ہونے سے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاوس کے باہر پہنچ گئی تھی شیرافضل مروت کی گرفتاری کے بعد باقی ارکان واپس پارلیمنٹ ہاوس چلے گئے تھے لیکن بعد میں باہر نکلے تو گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کا موقف ہے کہ صرف ان ارکان کو گرفتارکیا جارہاہے جنھوں نے کل جلسہ میں ریاست مخالف تقاریر کی ہیں جن رہنماوں نے ریاست مخالف تقاریر نہیں کی ہیں وہ جاسکتے ہیں۔

گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور گرفتارارکان کو تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ کوہسارمنتقل کیا گیاہے۔ جاری ہے

Comments are closed.