بنگلا دیش نے تاریخ رقم کردی، پہلی بار بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں کو وائٹ واش کردیا
فائل:فوٹو
راولپنڈی: بنگلا دیش نے پاکستان کو راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے دی ، تاریخ میں پہلی بار بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں کو وائٹ واش کردیا۔
پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش رہا جبکہ بنگلا دیش کی میچ پر گرفت مضبوط رہی ، بنگلہ دیش نے دوٹیسٹ میچز کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔
بنگلادیش نے تاریخی کلین سویپ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ قومی ٹیم دوسری اننگز میں 172رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور بنگلا دیش کو میچ جیتنے کیلئے 185 رنز کا ہدف ملا تھا۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے بھی آج راولپنڈی میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی تھی ، اگر میچ بارش سے متاثر ہوتا تو قومی ٹیم کلین سویپ سے بچ جاتی مگر سیریز برابر کرنے کا موقع ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔
اس سے قبل پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 172 رنز پر آوٴٹ ہو گئی۔
قومی ٹیم نے 9 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر چوتھے روز کھیل کا ا?غاز کیا تو 47 کے مجموعی سکور پر اوپنر صائم ایوب 20 رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہو گئے جبکہ اس کے بعد کپتان شان مسعود 62 کے مجموعی سکور پر 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان شان مسعود کے بعد تجربہ کار بلے باز بابر اعظم بھی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے اور 11 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی، بابراعظم پوری سیریز میں اچھا کھیل پیش نہ کر سکے۔
نائب کپتان سعود شکیل 2، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 43، محمد علی صفر، ابرار احمد 2 اور میر حمزہ 4 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 47 رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 5، ناہید رانا نے 4 اور تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز نے کھیل کا شاندار ا?غاز کیا تاہم سٹیڈیم میں کم روشنی کی وجہ سے میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا۔
کھیل کے تیسرے روز پاکستانی باوٴلرز نے شاندار کم بیک کیا، خرم شہزاد اور میر حمزہ نے جارحانہ باوٴلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کے ٹاپ 6 بیٹر کو محض 26 رنز کے عوض پویلین بھیج دیا تھا۔
بنگلادیش کی جانب سے شادمان اسلام 10، کپتان نجم الحسین شانتو 4 ،مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2 جبکہ ذاکر حسن اور مومن الحق ایک ایک رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔
بعدازاں لٹن داس اور مہدی حسن میراز نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 165 رنز بناکر بنگلادیشی ٹیم کی میچ میں واپسی ممکن بنائی، مہدی 78 اور لٹن داس 138 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، تسکین احمد ایک اور ناہید رانا صفر پر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں صرف 9 رنز پر 2 وکٹیں گنوادی تھیں، عبداللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
قبل ازیں بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے 274 رنز کے تعاقب میں 262 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔
قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق کی صورت میں صفر پر پہلی وکٹ کا نقصان ہوا تاہم کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی بعدازاں شان 57، صائم ایوب 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 16، بابراعظم 31 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 29 اور ا?غا سلمان 54، خرم شہزاد 12، محمد علی 2 اور ابرار احمد صرف 9 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔
بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5، تسکین احمد نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور ناہین رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں بنگلادیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پاکستان کو جلد آوٴٹ کر کے برتری حاصل کریں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے بے چین ہیں، شاہین ا?فریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ ابرار احمد اور میر حمزہ کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی آوٴٹ فیلڈ کے باعث ختم کردیا گیا تھا جبکہ خراب موسم کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا۔
Comments are closed.