پیٹرول کی قیمت میں حکومت نے 1.86 روپے فی لیٹر کی برائے نام کمی کر دی

53 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد : پیٹرول کی قیمت میں حکومت نے 1.86 روپے فی لیٹر کی برائے نام کمی کر دی، وفاقی حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 دنوں کیلئے کمی کی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32 روپےکمی کے بعد 262.75 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.97 روپے فی لیٹر کم ہو کر 154.05 روپے ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لیٹر کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے؛ ۔

Comments are closed.