پاکستان دوسری اننگز میں 9 پر 2 آوٹ، بنگلادیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ دلچسب ہوگیا

51 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: پاکستان دوسری اننگز میں 9 پر 2 آوٹ، بنگلادیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ دلچسب ہوگیا، بنگلادیشی بیٹرز 26 رنز پر 6 وکٹیں گنوانے کے باوجود 262 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ لٹن داس نے 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن لٹن داس نے شاندار سنچری بنا کر بنگلادیش کو مشکل صورتحال سے نکالا، پاکستان کی پہلی اننگز کے 274 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی 6 وکٹیں صرف 26 رنز پر گر گئی تھیں۔

بنگلادیش کی 6 وکٹیں گرنے کے بعد مہدی حسن اور لٹن داس کے درمیان 165رنز کی میچ سیونگ پارٹنرشپ ہوئی۔ مہدی حسن میراز 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ لٹن داس نے 4 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 138 رنز بنائے، وہ آغا سلمان کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 اور میر حمزہ نے 2 وکٹیں لیں، جبکہ ٹیم میں شامل ہونے والے اسپنر ابرار احمد کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا، گزشتہ اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے عبداللہ شفیق اس مرتبہ 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نائٹ واچ مین کے طور پر بیٹنگ کےلیے آنے والے خرم شہزاد دوسری اننگز میں پاکستان کے آؤٹ ہونے والے دوسرے اور آج کے دن کے آخری کھلاڑی تھے، وہ کوئی رن نہ بناسکے۔

دونوں ہی پاکستانی بلے بازوں کو حسن محمود نے آؤٹ کیا، تیسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 9 رنز بنالیے، اسے مہمان ٹیم پر 21 رنز کی برتری حاصل ہے۔

عبداللہ شفیق صفر، صائم ایوب 58، شان مسعود 57 اور سعود شکیل 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں پاکستان کو جلد آوٴٹ کرکے برتری حاصل کریں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے بیچین ہیں، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ ابرار احمد اور میر حمزہ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔

ادھردونوں ٹیموں کے درمیان پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی آوٴٹ فیلڈ کے باعث ختم کردیا گیا تھا جبکہ خراب موسم کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔

بنگلادیش کے اسکواڈ میں کپتان نجم الحسین شانتو، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الاسلام، مشفق الرحیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، حسن محمود اور ناہید راناشامل ہیں ۔

Comments are closed.