دیر بالا میں مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق

56 / 100

فائل:فوٹو
دیر بالا: دیر بالا میں مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دیر بالا میں پاتراک کے علاقے میں مٹی کا تودہ گھر پر آ گرا جس کے نتیجے میں 2 خواتین، ایک مرد اور 9 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، نعشوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش  کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔

Comments are closed.