کسی بلوچ نےکسی پنجابی کو نہیں مارا، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو ماراہے، سرفراز بگٹی
فوٹو: سوشل میڈیا
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے ہے کہ 38معصوم شہری شہید کئےگئے،کسی بلوچ نےکسی پنجابی کو نہیں مارا، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو ماراہے، سرفراز بگٹی کا کہنا تھا ان شہادتوں کا بدلہ لیا جائے گا.
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
انھوں نے کہا21 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، یہ ظلم اور نسل کشی ہے، ان دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں، ہمدردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
سرفراز بگٹی نے کہا معصوم لوگوں کو بسوں سے اتار کر نشاندہی کرکے شہید کیا گیا،
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں سے بدلہ لیا جائے گا، یہ کارروائیاں کرنے والے ناراض بلوچ نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں، یہ دہشت گرد زمین پر فساد پھیلا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، یہ ریاست کی لڑائی ہے، یہ لڑائی عدلیہ، میڈیا، سول سوسائٹی نے بھی لڑنی ہے۔یہ دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ ڈھونڈتے ہیں، ڈائیلاگ کا دروازہ کھلا ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، جو بھی اقدامات کرنے پڑے کریں گے، میں مذاکرات کا حامی ہوں، کس کے ساتھ مذاکرات کریں؟ معصوم مزدوروں کو قتل کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کریں؟ ہم سب نے مل کر یہ لڑائی لڑنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچ نوجوانوں کو کہنا چاہتا ہوں ان دہشت گردوں کے پروپیگنڈا کا حصہ نہ بنیں، اگر بلوچ نوجوانوں کا نوکریوں یا گورننس کے حوالے سے گلہ ہے تو بتائیں۔
Comments are closed.