اے آئی سے آٹزم کی تشخیص قبل از وقت کی جاسکتی ہے،تحقیق

45 / 100

فائل:فوٹو
لندن: ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی اس بات کا اندازہ لگانے میں مدد کر سکتی ہے کہ کن چھوٹے بچوں میں آٹزم کا زیادہ امکان ہے۔

محققین نے کہا کہ AutMedA نامی اے آئی پروگرام طبی ڈیٹا میں ایسے بچوں کی تلاش کرسکتا ہے جن میں 2 سال یا اس سے کم عمر میں بغیر کسی میڈیکل ٹیسٹ کے آٹزم کی تشخیص قبل از وقت کی جاسکتی ہے۔

محققین نے جاما اوپن نیٹ ورک جریدے میں رپورٹ کیا کہ “AutMedAI” پروگرام 12,000 بچوں کے ایک گروپ کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے آٹزم کے خطرے والے تقریباً 80 فیصد بچوں کی شناخت کرنے میں کامیاب رہا۔

محققین نے بتایا کہ خاص طور پر بچے کی پہلی مسکراہٹ کی عمر، ان کے پہلے مختصر جملے اور کھانے میں مشکلات کی موجودگی نے آٹزم کے مضبوط امکانات ظاہر کیے ہیں۔

سینئر محقق کرسٹینا تمیمیز نے کہا کہ 2 سال سے کم عمر کے بچوں میں آٹزم کی تقریباً 80 فیصد درستگی کے ساتھ پیشگوئی کے ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک قابل قدر ٹول ثابت ہو گا۔

Comments are closed.