اسلام آباد کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں آج عام تعطیل کا اعلان
فوٹو: فائل
اسلام آباد: اسلام آباد کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متوقع احتجاج کے باعث کیا گیا ہے.
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے صورتحال کے پیش نظر آج اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس بات کا خدشہ ہے کہ آج تحریک انصاف کے احتجاج اور سپریم کورٹ میں اہم حکومتی درخواست کی سماعت ہے.
پی ٹی آئی کے جلسے کے اعلان اور ایک مذہبی جماعت کی احتجاج کی کال کے پیش نظر کیا گیا ہے جوکہ آج قادیانیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت نے اضافی درخواست دائر کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ خدشہ ہے مختلف راستے اور سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔
Comments are closed.