< <

پاک افغان سرحد پردراندازی کی کوشش ناکام،5 خوارج ہلاک،4 زخمی،3 جوان شہید

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":[],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{"transform":1},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":true,"containsFTESticker":false}
51 / 100

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک افغان سرحد پردراندازی کی کوشش ناکام،5 خوارج ہلاک،4 زخمی،3 جوان شہیدہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں پاک افغانستان سرحد پر دراندازی کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اور 19 اگست کی درمیانی رات ، ضلع باجوڑ کی حدود میں پاکستان افغانستان سرحد پر دراندازی کرنے کی کوشش کرنے کی کوشش کی۔

خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے ناکام بنادیا۔ اس دوران فتنہ الخوارج کے 5 خوارج ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، مادر وطن کے تین بہادر سپوت ضلع خیبر کے رہائشی 36 سالہ نائیک عنایت خان ،ضلیع مانشہرہ کے35 سالہ لانس نائیک عمر حیات اورپشاورکے رہنے والے 25 سالہ سپاہی وقار خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پاکستان نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرحد پر مؤثر انتظامات کو یقینی بنائے، عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور افغان سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے واقعات کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.

<