سابق کپتان سرفرازاحمد کی بجائے محمد رضوان پر اعتماد کااظہار

پاکستان کی 11 رکنی پلیئنگ الیون کا اعلان

52 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی: بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلیے پاکستان کی 11 رکنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ،وکٹ کیپر بیٹرسابق کپتان سرفرازاحمد کی بجائے محمد رضوان پر اعتماد کااظہارکیا گیاہے۔

اعلان کردہ پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے کمبی نیشن کے ساتھ پہلے ٹیسٹ کےلیے میدان میں اترے گی۔ شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کی ٹیم میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، خرم شہزاد، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھتے ہوئے جیسن گلیسپی کا بطور ہیڈ کوچ پاکستان ریڈ بال ٹیم، پہلا اسائمنٹ ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،جب کہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.