جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسہ رہی ،فی یونٹ قیمت 70 روپے کیوں؟ گوہر اعجاز

53 / 100

فوٹو : فائل 

اسلام آباد : سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسہ رہی ،فی یونٹ قیمت 70 روپے کیوں؟ گوہر اعجاز نے 40، 60 اور 70 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت پر سوال اٹھایا ہے۔ 

میڈیا کو جاری بیان میں گوہر اعجاز نے کہا کہ جولائی میں بجلی کی اوسط پیداوار 20 ہزار میگاواٹ رہی ہے۔ اس دوران 35 فیصد بجلی ہائیڈل ذرائع سے پیدا کی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ بنیادی مسئلہ اس کیپسٹی پیمنٹس کا ہے جو بغیر بجلی پیدا کیے ادا کی جا رہی ہے۔ 

گوہر اعجاز نے کہا کہ کیپسٹی چارجز کی وجہ سے بجلی کے تمام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔ 

سابق نگراں وزیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا 14 روپے فی یونٹ ریلیف فراہم کرنے کا اعلان قابل تحسین ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بجلی کے تمام صارفین سے انصاف کرے، واضح رہے اسی پارٹی کے صدر نواز شریف نے پنجاب میں ریلیف کا اعلان کیا ہے جس پارٹی کی وفاق میں بھی حکومت ہے. 

Comments are closed.