پاکستانی سیاست ایک ایسا تحفہ ہے جو20 سال بعد بھی میرا پیچھا کر رہاہے، جمائمہ

51 / 100

فوٹو: فائل

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ ​​اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے پاکستانی سیاست ایک ایسا تحفہ ہے جو20 سال بعد بھی میرا پیچھا کر رہاہے، جمائمہ گولڈ اسمتھ کا سوشل میڈیا پر بیان.
.
اس حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو جمائمہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اور ایکس اکاؤنٹس پر بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے خود کو سائبر ہراس کئے جانے کا بتایا ہے.

عمران خان کی سابق اہلیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مجھ سے کچھ لوگ رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مجھے سائبر ہراساں کرنے کے باعث پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کرنا پڑاہے۔

کیا ہے کہ انہیں مبینہ سائبر ہراسمنٹ کی وجہ سے پاکستان سے موصول ہونے والی ای میلز بلاک کرنا پڑیں۔

اپنی پوسٹ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ بلاشبہ مجھے اس کام کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے مایوس مخالفین کی طرف سے اکسایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا ظاہر ہے کہ چونکہ ایکس پر اب پاکستان میں ان مایوس مخالفین نے پابندی عائد کر رکھی ہے، صرف وی پی این استعمال کرنے والے افراد ہی میرا پیغام دیکھ سکیں گے۔

عمران خان کے بچوں کی ماں جمائمہ نے لکھا کہ پاکستانی سیاست ایک ایسا تحفہ ہے جو ملک چھوڑنے کے 20 سال بعد بھی پیچھا کر رہا ہے، تاہم اس کے باوجود انھوں کوئی منفی الفاظ استعمال نہیں کئے۔

Comments are closed.