آئی پی پیز معاہدے ختم نہیں کرسکتے، حکومت، جماعت اسلامی سے مزاکرات پھر ناکام
فوٹو: سکرین گریب
اسلام آباد: آئی پی پیز معاہدے ختم نہیں کرسکتے، حکومت، جماعت اسلامی سے مزاکرات پھر ناکام، حکومت و جماعت اسلامی کے درمیان مذکرات کا چوتھا دور بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا. کل شام میں مذاکرات دوبارہ ہوں گے.
حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کے مابین مذاکرات کا چوتھا دور کمشنر آفس راولپنڈی میں ہوا، حکومتی ٹیم میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ شامل تھے.
جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ نے کی،،،،آر پی او راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی بھی مذاکرات میں موجود تھے، میڈیا سے گفتگو میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمارے 6 نکات پر رائے دی۔ہمارے مطالبات سے اختلاف کا اظہار نہیں کیا گیا.
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہمارا ایجنڈا ہےبہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے، مزید معاملات پر اتفاق ہونا ہے، کل تک مذاکرات کا دور ملتوی کیا گیا ہے.
حافظ نعیم الرحمان نے 8 اگست کو لیاقت باغ سے آگے مارچ کا اعلان کر دیا
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاملات کی جانچ پڑتال کے لئے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں آ چکا ہے،وزیراعظم شہباز شریف ان اقدامات پر عمل پیرا ہیں.
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے ساتھ مزاکرات میں حکومتی ٹیم آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہوئی.
Comments are closed.