جماعت اسلامی و حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے مذکرات بے نتیجہ ختم،کل دوبارہ بیٹھنے پر اتفاق
فوٹو: سکرین گریب
راولپنڈی: کمشنر آفس جماعت اسلامی و حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے مذکرات بے نتیجہ ختم،کل دوبارہ بیٹھنے پر اتفاق، آج فریقین اپنے اپنے موقف پر قائم رہے، وفاقی وزیر اویس لغاری آئی پی پیز معاہدوں کا دفاع کرتے رہے.
ذرائع کے مطابق حکومت و جماعت اسلامی کے درمیان آئی پی پیز ختم کرنے پر بحث جاری رہی ،جماعت اسلامی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نصراللہ رندھاوا اور وفاقی وزیر اویس لغاری کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی.
جماعت اسلامی آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنے پر بضد رہی جب کہ وفاقی وزیر اویس لغاری آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کے حوالے سے سرکاری خزانے کو مستقبل میں مالی نقصانات بتاتے رہے.
وفاقی وزیر اویس لغاری آئی پی ہیز کے ساتھ معاہدے ختم نا کرنے پر قائم رہے، جماعت اسلامی کا وفد بار بار اصرار کرتا رہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو ختم کیا جائے یا نظر ثانی کی جائے.
جماعت اسلامی کے رکن کمیٹی نصر اللہ رندھاوا، اور وفاقی وزیر اویس لغاری کی گرما گرم بحث کے بعد تیسرا دور بے نتیجہ ختم ہو گیا، جماعت اسلامی نے حکومتی کمیٹی سے اب تک ہونے والی پیش رفت کل تک تحریری طور پر مانگ لی.
اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ حکومت اپنی تجاویز آج جماعت اسلامی کے سامنے رکھے گی جسکی روشنی میں جماعت اسلامی کی مشاورتی ٹیم امیر جماعت سے معاملہ پر بات چیت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی.
مذاکرات کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات میں مثبت بات چیت ہوئی یے کل دوبارہ مذاکرات ہوں گے،کل مذاکرات میں معاملات پر مزید پیشرفت ہوگی.
جماعت اسلامی کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا عوامی مسائل پر دھرنا جاری ہے ہمث پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ یہ ہمارا ذاتی نہیں عوامی مسئلہ ہے ہمارے مطالبات ہیں بجلی کی زائد قیمتوں پر تنخواہ داروں پر ٹیکس واپس لیں.
انھوں نے کہا کہ آج کی کمیٹی میں وزیر داخلہ وزیر توانائی ٹیکیکل کمیٹی کے لوگ موجود تھے ہم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ عوام کو ریلیف ملنا چائیے حکومتی کمیٙٹی کا کہنا ہے کہ کل تحریری تجاویز جماعت اسلامی کو دیں گے.
جماعت اسلامی کل تجاویز ملنے کے بعد امیر جماعت اسلامی سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی لیاقت بلوچ نے کہا کہ باتیں تو سب اچھی کرتے ہیں لالی پاپ دینا حکمرانوں کا کام پے ہم نے کہا کہ کمیٹی تو غائب ہو گئی تھی.
ہم نے تلاش گمشدہ کا اشتہار دیا تھا ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف ملنا چائیے ہم ملک کو انارکی سے بچانا چاہتے ہیں حالات گھمبیر ہوتے جارہے ہیں حکومت عوام کو ریلیف نہیں دیں گے تو سب جانتے ہیں دشمن کی آنکھ میں ایٹمی پروگرام کھٹک رہا ہے دھرنا جاری رہے گا امیر جماعت اسلامی کی جانب سے کئے گئے مطالبات بھی منظور ہوں گے۔
جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان کل دوپہر دوبارہ مذاکرات ہونے کا امکان ہے جس میں پیش رفت ہو سکتی ہے.
Comments are closed.