حافظ نعیم الرحمان نے 8 اگست کو لیاقت باغ سے آگے مارچ کا اعلان کر دیا

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 8 اگست کو لیاقت باغ سے آگے مارچ کا اعلان کر دیا،ہمارےمطالبات مان لو ہم گولیاں چلانے نہیں آئے ہم حق لینے آئے ہیں یہ دھرنا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا.

راولپنڈی میں دھرنا کے بارہویں روز شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایجنٹوں کو بجلی کے بل جمع نہیں کروائیں گے حکمرانوں کو اپنے فیصلے واپس لینا پڑے ہم نے نہیں چاہتے کہ کسی ایک نوجوان کا خون بہے۔

آئی پی ہیز کا فرانزک آڈٹ ہوگا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا ہانی ہوجائے گا ۔آٰئی ہی ہیز معاہدے کرنیوالوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے کیا طویل جدوجہد کے لیئے آپ تیار ہیں.

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی افراتفری پھیلے ہم نے امن کا راستہ اختیار کیا ہم نے پاکستان کی پچیس کروڑ عوام کا مقدمہ پیش کیا ہے۔بجلی کے بھاری بل صنعتوں کو تباہ کررہے ہیں انڈسٹری بند ہونے سے لوگ بے روزگار ہورہے ہیں ایکسپورٹ مزید تباہ ہوگی.

ایف بی آر جو ٹیکس لیتا ہے انھیں صرف لوٹ مار کے لیئے رکھا ہوا ہے تاجردوست اسکیم۔کو ریوائز کرنا پڑے گا تاجروں سے کہتا ہوں کہ جائز ٹیکس دیں ناجائز نہیں یہ دھرنا پورے آب وتاب سے جاری رہے گا آٹھ اگست کو آگے مارچ کرینگے اس تاریخی دھرنے کو بارہ روز ہوگئے ہیں دھرنے میں مسلسل شرکت پر شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

انھوں نے کہا کہ دھرنا عوام کی امید بنتا جارہا ہے عوام کا خون نچوڑنے والوں پر ہیبت طاری ہو رہی ہے حکومتی ٹیکینکل کمیٹی بھی ہمارے ماہرین کے سامنے لاجواب ہو گئی تھی پھر یہ کمیٹی گمشدہ ہو گئی تھی پھر اسٹیج سے ہونےوالے اعلان کے بعدحکومتی کمیٹی نے پھر رابطہ کیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کمیٹی کمیٹی کھیلنا ہے تو ہم تیار ہیں مسئلہ آپ کو ہی ہو گا اب کراچی میں دھرنا ہو رہا ہے کراچی میں مزید دھرنے ہوں گے11اگست کو لاہور میں وزیر اعلی ہاوس کےسامنے12 اگست جو پشاور میں دھرنا ہو گا 14 اگست کو اس دھرنے میں جشن آزادی منائیں گے.

Comments are closed.