سیکرٹری خارجہ کی تبدیلی سمیت کئی ممالک میں پاکستان کے سفیروں کی تعیناتیاں

52 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ کی تبدیلی سمیت کئی ممالک میں پاکستان کے سفیروں کی تعیناتیاں کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق وزاعظم شہباز شریف نے نئے سیکرٹری خارجہ کی منظوری دیدی.

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی یورپی یونین میں موجودہ سفیر آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دیدی.

ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگی،جانباز خان برونائی میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے،اسی طرح محمد سلیم کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہونگے.

سفارتی ذرائع کے مطابق ملک فاروق جو اس وقت کویت میں پاکستان کے سفیر ہیں، ساؤتھ افریقا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہونگے.

فیصل نیاز ترمذی جو اس وقت پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر ہیں، پاکستان کے بیلجئیم اور یورپی یونین میں نئے سفیر ہونگے.

Comments are closed.