خلیل الرحمان قمر کو گھر بلانے والی لڑکی آمنہ عروج کے تمام 7 ساتھی گرفتار

58 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور: ڈرامہ رائٹرخلیل الرحمان قمر کو گھر بلانے والی لڑکی آمنہ عروج کے تمام 7 ساتھی گرفتار، ملزمہ اور اس کے 7 ساتھی گرفتار کرکے 3 گاڑیاں، اسلحہ اور وائرلیس سیٹ برآمد کرلیا گیا ہے ۔

خلیل الرحمان قمر کی طرف سے درج ایف آئی آر کے مطابق وہ خود 15 جولائی کی رات 12 بجے آنے والی فون کال پر مداح ہونے کی دعویدار خاتون سے ملنے صبح 4 بجے اُن کے گھر گئے، خاتون نے بتایا وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہیں۔

اس دوران 7 مسلح افراد نے گھر میں گھس آئے اور خلیل الرحمٰن قمر پر تشدد کیا، اے ٹی ایم سے تقریباً 3 لاکھ روپے نکلوائے، 1 کروڑ روپے تاوان مانگا اور صبح 11 بجے ننکانہ صاحب میں گاڑی سمیت چھوڑ کر بھاگ گئے۔

ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ خلیل الرحمان قمر سے اس کی 15 دن سے فون پر چٹ چیٹ ہورہی تھی۔ تصاویر کا تبادلہ بھی ہوچکا تھا۔

خلیل الرحمان قمر خود 12 بجے رات آنے والی فون کال پر ایک لڑکی کے گھر پہنچ گئے تھے۔ ایف آئی آر میں لکھوایا کہ بڑی مار پڑی، قیمتی گھڑی اور موبائل سے بھی ہاتھ دھونا پڑا، لاکھوں روپے بھی لٹ گئے۔

Comments are closed.