پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا چھاپہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا چھاپہ،سیل کردیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا حب اور یہاں سے ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کا الزام لگایا گیا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ اْس میں براہِ راست ملوث لوگوں کو ان کے تمام آلات اور ایکوپمنٹ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا ہے اور ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہاں سے مقامی لوگوں کو بھڑکایا جاتا تھا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھیں۔ ایسا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر کیا جاتا تھا۔
Comments are closed.