امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ کی صدارتی دوڑ سے دستبردار، باضابطہ اعلان کردیا
فوٹو: فائل
واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ کی صدارتی دوڑ سے دستبردار، باضابطہ اعلان کردیا، جو بائیڈن پر 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کیلئے دباؤ تھا اور وہ صحت کے مسائل کا بھی شکار ہیں۔
جوبائیڈن نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ بقیہ مدت صدر کے طور پر فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا، میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے قوم سے بات کروں گا، اس کے ساتھ ہی انھوں نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان بھی کیا،81 سالہ صدرجوبائیڈن پرڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دستبرداری کے لیے شدید دباؤ تھا۔
صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے صدر کے طور ذمہ داریاں ادا کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
برطانیہ عام انتخابات میں 14سال بعد لیبر پارٹی نے میدان مارلیا، سر کئیر سٹارمر وزیراعظم ہونگے
رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن نے صدارتی دوڑ میں شامل رہنے کا فیصلہ اتوار کو اچانک تبدیل کیا، ہفتے کی رات تک صدر بائیڈن صدارتی مقابلے کے لیے پوری طرح تیار تھے۔
ڈیموکریٹک قانون سازوں اور پارٹی عہدیداروں کی جانب سے بھی ری پبلکن حریف سے مباحثے میں بائیڈن کی ناقص کارکردگی کے بعد ان پر صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا دباؤ تھا.
Comments are closed.