عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی نیب کے نئے ریفرنس میں گرفتاری ڈال دی گئی
فوٹو: فائل
راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی نیب کے نئے ریفرنس میں گرفتاری ڈال دی گئی،نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل پہنچ کرانھیں دوسرے کیس میں گرفتار کیا۔
توشہ خانہ میں نیب کی جانب سے دائر نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی باضابطہ گرفتاری ڈالی گئی ،اس ضمن میِں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ضابطے کے مطابق قانونی کاروائی مکمل کی۔
عدت کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی اور بریت کے فیصلے کے بعد نیب کی ٹیم آج سہہ پہر سنٹرل جیل اڈیالہ پہنچی تھی جہاں توشہ خانہ نیب کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری ڈالی۔
عدت نکاح کیس ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار،بری کرنے کاحکم
اس بارے میں کہا جارہا ہے کہ پہلے نیب کی دو رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی جبکہ بعد میں نیب کے مزید تین افسران بھی جیل پہنچے تھے۔
تمام تر قانونی ضابطے مکمل کرنے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو نیب کی جانب سے دائر نئے ریفرنس میں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری طرف 9 مئی کے کیس میں تفتیش کےلئے لاہور پولیس کی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق جن کیسز میں عمران خان کی بریت ہوئی ہے ان میں سے بھی بعض کی روبکار جیل نہیں پہنچی۔
Comments are closed.