فلور ملز ہڑتال جاری ،سپلائی بند ہونے سے آٹے کے بحران کا خدشہ
فائل:فوٹو
لاہور :راولپنڈی : فلور ملز کی جانب سے آج سے غیر معینہ مدت تک کیلئے ملک بھر میں ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے سپلائی بند ہونے سے آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 مل مالکان نے ہڑتال کر رکھی ہے اور ملک بھرسے فلور ڈیلرز بھی ہڑتال میں شامل ہو گئے ہیں۔
چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا ہے کہ ہم ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا نہیں کریں گے، ود ہولڈنگ ٹیکس سے آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو جائے گا۔
آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے اعلان کے بعد آج گوجرانوالہ ضلع کی 73 فلور ملز مکمل بند ہیں، ملتان میں بھی ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ضلع کی60 سے زائد فلور ملز بند ہیں جبکہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں تمام 100 فلور ملز بند ہیں۔
ترجمان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فیصل آباد میں بھی فلور ملز بند ہونے سے 2 لاکھ یومیہ آٹیکے تھیلوں کی سپلائی بند ہوگئی ہے جب کہ کمالیہ شہر کی تمام 10 اور ضلع خوشاب کی 4 فلور ملز بند ہیں۔
فلور ملز ،آٹا ڈیلرز اور کریانہ مرچنٹس کی طرف سے ودھ ہولڈنگ ٹیکس خلاف مکمل ہڑتال کے دوسرے دن جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں آٹے کا بحران سنگین ہوگیا ،بڑی شاپس میں آٹا ختم ،اٹا کی بلیک میں 180 روپے کلو فروخت ہونے لگی،تنوروں پر روٹی کمی کابحران شروع ہوگیا،
وفاقی حکومت کی طرف سے نئے بجٹ میں فلور ملز ،کریانہ مرچنٹس پر لگائے ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف فلور ملز،آٹا ڈیلرز اور کریانہ ہڑتال سے راولپنڈی اسلام آباد میں آٹے کی سپلائی مکمل بند ہوچکی ہے فلار ملز نے گندم کی پسپائی مکمل بند کر کے تمام آٹا گرائینڈ مشینیں سیل کر دی ہیں۔
آٹا ڈیلرز نے سپلائی بھی مکمل بند کر رکھی ہے کریانہ شاپس اور فلار ملز سے آٹا میدہ سپلائی بند ہونے سے جڑواں شہروں کے تنوروں پر روٹی مہنگی ہوگئی اور روٹی کی فروخت بھی کم کر دی گئی ہے تنور مالکان کو بھی آٹا سپلائی بند کر دی ہے 48 گھنٹوں میں یہ معاملہ حل نا ہوا تو ہفتہ 13 جولائی سے راولپنڈی اسلام آباد میں آٹا مکمل ختم ہو جائے گا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نے ودھ ہولڈنگ ٹیکس مکمل ختم ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے آٹا کا تمام اسٹاک مکمل ختم کر کے کمرہ کے دن کریانہ مرچنٹس سے آٹا کی تھوک پرچوں فروخت مکمل بند کر دی جائے گی۔
ادھرپشاور میں بھی فلور ملز ایسوسی ایشن کی اپیل پر ہڑتال جاری ہے اور ملز پر تالے لگا دیے گئے ہیں جب کہ کوئٹہ میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث گندم کی پسائی کا کام بند کردیا گیا ہے۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن (ساوٴتھ زون) عامر عبداللہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں بھی فلور ملز نے آٹے کی سپلائی بند کردی ، ٹیکس جمع کرنا ایف بی آر کا کام ہے، ہمیں ٹیکس ایجنٹ نہ بنایا جائے، ہمارے مطالبات کی منظوری تک گندم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل فلور ملز مالکان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم نے مذاکرات کی کوشش کی ہے، حکومت کو مطالبات پہنچا دیے ہیں کہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہمارا کام نہیں۔
Comments are closed.