پنجاب بھر میں جلسے جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی
فوٹو: فائل
لاہور: پنجاب بھر میں جلسے جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، حکم نامہ کے مطابق یہ پابندی پنجاب بھر میں اگلے 7 روز کےلیے نافذ العمل رہے گی۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسے ، جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
صوبائی محکمہ داخکہ کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خطرات کے پیش نظر عوامی ہجوم دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں جمعرات 27 جون تک کیا گیا۔ انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
Comments are closed.