اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ،2روٹس کون سیے ہوں گے؟
فوٹو: پی آر
اسلام آباد: اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ،2روٹس کون سیے ہوں گے؟ پہلی کھیپ میں 8 بسیں اسلام آباد پہنچ چکیں مزید 22 کل تک پہنچ جائیں گیں۔ ابتدائی طور پر 30 بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی.
تیس بسیں ابتدائی طور پر دو مختلف روٹس پر چلائی جائیں گیں۔ جن میں پہلا رووٹ روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، G-11 تا سے پمز ہسپتال تک ہوگا.
پہلے روٹ میں بس G-11 مرکز، G-10 مرکز، G-9 مرکز اور G-8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی یہ روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔
دوسرا روٹ پمز سے شروع ہوکر بری امام تک ہوگا،دوسرے روٹ میں یہ سروس G-7، G-6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی۔
یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی.
اس سروس میں چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلباء و دیگر کو سبسڈی دینے کے لئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔
Comments are closed.