بھارت میں ہیٹ اسٹروک سے 33 الیکشن کمیشن اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک
فائل:فوٹو
نئی دہلی: بھارت میں جاری ہیٹ ویوو سے 33 الیکشن کمیشن اہلکاروں سمیت 74 افرادجان کی بازی ہار گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتیں ریاست بہار، اتر پردیش اور اوڑیسہ میں ہوئیں۔ دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شخص گرمی کے باعث 107 سے بخار تجاوز کرنے کے باعث انتقال کرگیا۔
رواں ہفتے نئی دہلی میں ریکارڈ 52 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ بھارتی حکام نے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے ، سایہ دار جگہوں ہر رہنے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
Comments are closed.