پاک آسٹریلیا والی بال سیریز کھیلنے آسٹریلین مینز ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد : پاک آسٹریلیا والی بال سیریز کھیلنے آسٹریلین مینز ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان آئی ہے.
آسٹریلیا تین میچوں کی والی بال سیریز کھیلنے اسلام آباد پہنچی ہے جہاں پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام نے آسٹریلین ٹیم کا استقبال کیا. آسٹریلین ٹیم کی قیادت نحیمیا موٹے کر رہے ہیں
آسٹریلین ٹیم پیر کو پریکٹس سیشن سمیت پریس کانفرنس کرے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 28مٸی کو لیاقت جمنازیم میں کھیلا جاٸیگا.
سیریز کا دوسرا میچ 29مٸی، تیسرا 30مٸی کو ہوگا،آسٹریلیا کیخلاف قومی والی بال ٹیم کی قیادت مراد جہاں کرینگے.
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔
نحمیا موٹے لیوک پیری، ارشدیپ دوسانجھ، جیکسن ہالینڈ، ٹرینٹ اوڈیا، میتھیو اوبرے، میکس سینیکا، بیو گراہم، تھامس ہیپٹنسٹال، سیم فلاورڈے، نکولس بٹلر، ایتھن گیریٹ، ولیم ڈی آرسی میلز، جیکب کے ساتھ آسٹریلوی اسکواڈ کی قیادت کر رہے ہیں۔
بیئرڈ پلیئنگ اسکواڈ کے ارکان جبکہ ڈینیئل ایلوٹ ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے، جیمز بیگلی، ایلک واکر، برینڈن گارلک ٹیم کے ساتھ کوچ ہوں گے۔
تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو لیاقت جمنازیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم کی آج (پیر) ایک پریس کانفرنس بھی شیڈول ہے جس کے بعد پریکٹس سیشن ہوگا۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے اتوار کو کہا کہ تمام میچوں کے ٹکٹ مفت ہوں گے۔
انہوں نے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کریں اور اپنے میچوں میں ٹیم کی حمایت کریں
چیٸرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب نے کہا ہے پہلی بار آسٹریلیا کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے،آسٹریلیا کیخلاف بہتر پرفارمنس کیلٸے پرامید ہے.
چوہدری یعقوب نے کہا کہ اسلام آباد میں
والی بال سیریز کے کامیاب انعقاد کیلٸے تمام انتظامات مکمل کر لٸے ہیں امید ہے مہمان ٹیم کے ساتھ تماشائیوں کو کھیل کا اچھا معیار دیکھنے کو ملے گا.
Comments are closed.