آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کو ٹیلی فون
افوٹو: فائل
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کو ٹیلی فون ،میجر جنرل محمد باقری سے ٹیلی فونک رابطہ میں جنرل عاصم منیر نے ہیلی کاپٹر حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 19 مئی 2024 کو ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر سمیت دیگررہنماوں کی افسوسناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
ہیلی کاپٹر کے اس حادثے کی وجہ سے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبد اللہ اور دیگر اہم حکام کی موت واقع ہوئی۔
جنرل عاصم منیرنے کہا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور آنجہانی وزیر خارجہ امیر عبداللہ غیر معمولی رہنما اور پاکستان کےسچے دوست تھے۔
آرمی چیف نے کہا دونوں رہنماؤں اور دیگر کا نقصان واقعی افسوسناک اور ناقابل تلافی ہے۔ آرمی چیف نے پاک فوج کے تمام رینک کی جانب سے مرحوم کی روح کے لیے دعاؤں اور سوگوار خاندانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان اور ایران کی مسلح افواج ہمیشہ ایک ساتھ کھڑی ہیں۔
جنرل باقری نے دکھ بانٹنے پرپاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم کا شکریہ ادا کیا اور دونوں فوجوں کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments are closed.