خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بھی شرکت
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بھی شرکت ،ایس آئی ایف سی کے دسویں اجلاس میں امین اللہ گنڈا پور کو گزشتہ روز شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس وزیراعظم ہاوٴس میں شیڈول تھا جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا تھا، اجلاس کے فیصلوں کا اعلان اعلامیہ میں کیا جائے گا۔
ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی شریک۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطائتارڑ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال، وزارت تجارت جام کمال خان، وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیر آبی وسائل کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ چاروں چیف سیکرٹریز کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، معاشی چیلنجزسے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.