اسرائیل غزہ کے علاقے رفح میں فوجی آپریشن فوری روکے، عالمی عدالت انصاف
فوٹو: فائل
اسلام آباد: اسرائیل غزہ کے علاقے رفح میں فوجی آپریشن فوری روکے، عالمی عدالت انصاف کا حکم،جنوبی افریقہ کی درخواست پر عالمی عدالت نے2 کے مقابلے میں 13 کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔
فیصلہ عالمی عدالت انصاف کے جسٹس نواف سلام نے پڑھ کر سنایا،فیصلے میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کوغزہ کےعلاقےرفح میں فوجی کارروائیاں فوری طورپرروکنی ہوں گی،غزہ پٹی کےشہری انتہائی تشویش ناک حالات سےدوچارہیں۔
فیصلے میں کہا کہ اسرائیل فوری طور پر رفح کی بارڈر کراسنگ کو کھولے، عدالت نے کہا کہ رفح میں فوجی آپریشن سے انتہائی افسوسناک انسانی سانحہ جنم لےسکتا ہے۔
عالمی عدالت انصاف کے فیصلے میں کہا گیا کہ اسرائیل ایک ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں صورتحال بہتربنانےکے اقدامات کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل بین الاقوامی تفتیشی ٹیم کے ارکان کو غزہ پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دے،رفح میں اسرائیلی اقدامات سےفلسطینی عوام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
عدالت نے کہا کہ اسرائیل نےکئی ہفتوں کی شدید بمباری کے بعد رفح میں زمینی آپریشن شروع کیا، اسرائیل غزہ سےانخلا کے لیے حفاظتی اقدامات کرنےمیں ناکام رہا۔
عدالت نے کہا کہ رفح میں لاکھوں فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی، رفح میں اسرائیلی زمینی آپریشن سے8 لاکھ فلسطینی بےگھر ہوئے۔
عدالت نے کہا کہ عدالت کے پچھلے احکامات کے بعد اب صورتحال بدل چکی ہے، اقوام متحدہ نے بارہا اسرائیلی آپریشن کے خطرات سے آگاہ کیا، اقوام متحدہ کے بتائے گئے خطرات عملی شکل اختیار کرنےلگے ہیں۔
Comments are closed.