پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا
فوٹو: سماء انگلش
اسلام آباد: پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، شدید بارش کے باعث ایک بال بھی نہ پھینکی جا سکی.
انتظار کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 میچ ٹاس سے آدھا گھنٹے قبل بارش کے باعث منسوخ کیا گیا، لیڈز میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری تھا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے شروع ہونا تھا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی 20 ہفتہ 25 مئی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ 28 مئی کو شیڈول ہے جبکہ چوتھا ٹی 20 میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کی سیریز ورلڈکپ سے پہلے تیاری کے لیے سنہری موقع ہے۔
ان کہنا تھا کہ 3 ہفتے بعد ورلڈکپ ہے اس سیریز سے اچھی چیزیں سیکھیں گے، سیریز جیت کر ورلڈکپ کیلئے اعتماد حاصل کریں گے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ بولنگ سے زیادہ خطرناک ہے۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہیں اور ان کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ورلڈکپ کھیلنے سے پہلے اس سیریز سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔
Comments are closed.