پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کاغصہ فوجی تنصیبات پرحملے کرکے نکالا،خواجہ آصف

45 / 100

فائل:فوٹو

سیالکوٹ:مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کاغصہ فوجی تنصیبات پرحملے کرکے نکالا،پی ٹی آئی نے ہمیشہ منفی سیاست کی9مئی کوحملہ کرنے والے اب کہتے ہیں کہ فوج سے مذاکرات کریں گے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 3جماعتوں سیبات چیت نہیں ہوسکتی، ہمارے تو 18ماہ سے مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں،سلیکٹڈ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کیمسائل حل کر نے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،غلامی نامنظور کے نعرے لگانیوالوں نے مذاکرات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی،انہیں اب پتہ چلا کہ سیاسی معاملات بات چیت سے حل ہوتے ہیں، 9مئی کوریڈلائن کراس کی گئی، پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کاغصہ فوجی تنصیبات پرحملے کرکے نکالا،پی ٹی آئی نے ہمیشہ منفی سیاست کی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی تو ابتدا ہے ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا،بانی پی ٹی آئی وقت کے لحاظ سے چورن بیچتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی،سب کا احتساب ہوگا اور آئین و قانون کے تحت ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی باگ دوڑ وکلا کے ہاتھ میں دے دی ہے، ملک کی اساس پر حملہ کرنے والے اب اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا کہہ رہے ہیں، سیاست میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے چاہیے،اسمبلی میں بھی 9مئی کے حوالے سے اجلاس بلایا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کوئی ڈائیلاگ ہونا ہے تو نیشنل ڈائیلاگ ہوں،9مئی کے حملوں کی ویڈیوز بھی بنائی گئیں،فوجی تنصیبات پر حملہ کرکیدنیا کے سامنے ملک کا تشخص پامال کیاگیا، پی ٹی آئی لیڈر شپ بھی ان حملوں میں ملوث تھی۔

Comments are closed.