پاکستان نےنیوزی لینڈ سےپانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا،سیریز برابری پرختم

52 / 100

فوٹو: پی سی بی

لاہور: پاکستان نےنیوزی لینڈ سےپانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا،سیریز برابری پرختم ہوگئی ،دونوں ٹیموں نے سیریز میں 2-2 سےمیچز جیتے ایک بارش کے باعث نہ کھیلا جاسکا۔

لاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستان کے 179 رنزکا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ ہدف کے تعاقب میں 169 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،آخری دو کھلاڑی اس وقت یکے بعد دیگرے رن آوٹ ہو گئے جب میچ مہمان ٹیم کے ہاتھ میں تھا۔

اس سے قبل مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 34ویں نصف سنچری مکمل کی اور 44 گیندوں پر 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

انکی اننگز میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے اس دوران انھوں نے زیادہ چوکے مارنے کاعالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

فخر زمان نے 43 اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے جبکہ اختتامی لمحات میں شاداب خان نے 15 رنز کی اننگز کھیلی،نیوزی لینڈ کی جانب سے زیک فولکس، ولیم او رورکے، بین سیئرس، جمی نیشم اور اور اش سودھی نے ایک ایک وکٹ لی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1784282578985320803?t=wnibNoUSKcneT-TGPTn7BA&s=19

قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کی واپسی ہوئی، پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونکی، جمی نیشم، ولیم او رورکے، بین سیئرس، ٹم سائفرٹ اور اش سودھی شامل ہیں۔

Comments are closed.