ریاستی تشددکےخاتمے کیلئےپارلیمان میں قانون سازی کریں گے، بلاول
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہیمانہ ریاستی تشدد کے خاتمے کے لیے پارلیمان میں مسودہ پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ریاست کے بہیمانہ تشدد کے خاتمے کے لیے پارلیمان میں قانون سازی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس، نیب اور ایجنسیوں کی تشدد کے حوالے سے طویل تاریخ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ریاستی تشدد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی مہذب جمہوری ریاست کو تشدد کی پالیسی کے تحت نہیں چلایا جاسکتا۔
Comments are closed.