فوجی عدالتوں سے 9مئی مقدمات میں سزا پانے والے 20 افراد کورہا کردیاگیا

54 / 100

فوٹو:فائل

راولپنڈی: فوجی عدالتوں سے 9مئی مقدمات میں سزا پانے والے 20 افراد کورہا کردیاگیا،ملٹری کورٹس سے 9 اور دس مئی ہے مقدمات میں ملوث سزا پانے والے 20 افراد کو سزائیں مکمل ہونےسے قبل رہا کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کی ہدایت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آرمی چیف نے 20 افراد کی سزا معاف کردی۔

یہ افراد اب تک 9 سے 10 ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں، ان افراد کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا۔

رہا ہونے والوں میں محمد ادریس، نادرخان، لال شاہ، محمد فیصل، حسن شاکر، محمد انس، عبدالجبارشامل ہیں، شہریار ذوالفقار، عبداللہ عزیز، عبدالستار، راشد علی، عمرمحمد کو بھی رہا کیا گیا۔ رہا ہونے والوں کا تعلق راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، دیر، مردان سے ہے۔

Comments are closed.