ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے وقار یونس کے بھائی سے منگنی کرلی

55 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا
لاہور: پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے وقار یونس کے بھائی سے منگنی کرلی، علی یونس بھی معروف وی کمنٹیٹر ہیں۔

خوشیوں بھری یہ سادہ تقریب واہ کینٹ میں ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔ منگنی کی تقریب میں علی یونس کے بڑے بھائی سابق کپتان وقار یونس بھی شریک تھے۔

 

Ali Riaz engagment

دونوں خاندانوں نے منگنی کی اس تقریب کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی، تاہم سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر کے بعد کرکٹ کے حلقوں نے ان کو مبارکباد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ 31 سالہ آل راونڈر عالیہ ریاض 62 ایک روزہ اور 83 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ عالیہ ریاض فاسٹ بولنگ میں مہارت کے ساتھ پاور ہٹنگ کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔

Comments are closed.