کھیلوں میں سیاسی عہدوں کے منہ پہ طمانچہ، اردن نے پاکستان کو 7 صفر سے ہرادیا
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد: کھیلوں میں سیاسی عہدوں کے منہ پہ طمانچہ، اردن نے پاکستان کو 7 صفر سے ہرادیا ، فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2 میں اُردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 7 گول سے عبرتناک شکست دی۔
گزشتہ روز امان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کھیل کا آغاز تیزی سے ہوا، میزبان اُردن کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستانی گول پر حملے کیےجس کے نتیجے میں اُنہیں پہلی کامیابی پندرہویں منٹ میں موسیٰ التماری کے گول کی بدولت ملی۔
اُردن کی جانب سے دوسرا گول یازان النعمت نے پنالٹی ککس پر 28 ویں منٹ میں کیا، خسارے میں جانے کے بعد پاکستانی ٹیم نے بھی حریف کے گول پر حملے کیے مگر وہ خسارہ کم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
وقفے پر اسکور دو صفر تھا، دوسرے ہاف کے ساتویں منٹ میں اردن کے سعید الروسان نے اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول کیا۔
اس 10 منٹ بعد ایک اور موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُردن کی ٹیم چوتھا گول کرنے میں کامیاب رہی، یہ گول موسیٰ التماری نے بنایا جو اُن کا دوسرا گول بھی تھا۔
پانچواں گول علی الوان نے 75 ویں منٹ میں اسکور کیا، موسیٰ التماری نے 79ویں منٹ میں مزید ایک گول اسکور کرکے اُردن کی برتری 0-6 کردی اور اس کے ساتھ اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔
میزبان اردن کی جانب سے ساتواں اور آخری گول ابو محمد نے 83ویں منٹ میں کیا اور یوں پاکستان کو 0-7 سے شکست ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق 16سال کے عرصے میں پاکستان کی یہ سب سے بڑے مارجن سے ناکامی ہے اس کے باوجود پاکستان میں پروفیشنلز کی بجائے اوپر سیاسی لوگ بٹھا دئیے جاتے ہیں.
Comments are closed.