سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی ، 4 دہشت گردہلاک
فائل:فوٹو
راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران کے 4 دہشت گردمارے گئے ۔ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مصطفی، قدرت اللہ اور اسلام الدین سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.