چوہدری پرویز الٰہی پر تشدد،پی ٹی آئی کامریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان
فوٹو: فائل
اسلام آباد: چوہدری پرویز الٰہی پر تشدد،پی ٹی آئی کامریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان، خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہم تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد کیا گیا ہے.
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کے اڈیالہ جیل میں زخمی ہونے کے معاملے پر تشویش اور سخت سخت رد عمل سامنے آیا ہے
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کیساتھ اڈیالہ جیل میں پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک ہے، میڈیکل ٹیم کو چوہدری پرویز الہی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے۔
انھوں نے کہا کہ ہم تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر پرویز الہیٰ پر تشدد ثابت ہوا تو مقدمہ درج کرائیں گے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی میڈیکل ٹیم کو پرویز الہیٰ تک رسائی نہیں دی گئی تو ہم ہر قسم کی قانونی کاروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Comments are closed.