وزیراعظم نےیوٹرن کیوں لیا؟ای سی سی چئیرمین شپ سے دستبردار،وزیر خزانہ چئیرمین مقرر

55 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نےیوٹرن کیوں لیا؟ای سی سی چئیرمین شپ سے دستبردار،وزیر خزانہ چئیرمین مقرر، وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چئیرمین شپ چھوڑنے کے بعد دوبارہ تشکیل کا نوٹیفیکیشن دوبارہ جاری ہوگیا۔

نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ای سی سی کے چیئرمین وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ہوں گے اور کمیٹی اراکین میں وزیر اقتصادی امور، وزیر تجارت، وزیر پاور، وزیر پیٹرولیم اور وزیر منصوبہ بندی شامل ہوں گے۔

شہبازشریف کی جانب سے وزیر خزانہ کیلئے جگہ خالی کرنے کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے دو دن قبل جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم ای سی سی کےچیئرمین اور وزیر خزانہ رکن تھے، وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی دوبارہ تشکیل کر دی ہے اور خود سربراہی چھوڑ دی ہے.

Comments are closed.