ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے امریکا کو ہی نقصان ہوگا،چین

45 / 100

فائل:فوٹو
واشنگٹن :چین نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر امریکا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی عائد کرنے سے امریکا کو ہی نقصان ہوگا۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ امریکا کو ٹِک ٹاک سے قومی سلامتی کے خطرات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

اْنہوں نے کہا کہ ایسے اْوچھے ہتھکنڈوں سے منصفانہ مقابلوں میں جیتا نہیں جا سکتا بلکہ ایسے اقدامات سے کمپنیوں کی معمول کی کاروباری سرگرمیوں میں خلل پڑتا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

وانگ وینبن نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے امریکا کو ہی نقصان ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔

بل میں چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو 6 ماہ میں اپنے مفادات بیچنے کی ہدایت کی گئی اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

ٹک ٹک پر پابندی کے بل کو سینٹ سے منظوری اور امریکی صدر کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون بنا دیا جائے گا۔

Comments are closed.