پی ایس ایل 9 ،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

46 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ میں لاہور قلندرز کو پہلی جیت کی تلاش ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں جن میں ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک تین میچز کھیلے اور تینوں میں ناکامی کا منہ دیکھا۔

Comments are closed.