ملتان سلطانز پشاور زلمی کیخلاف جیت کے قریب پہنچ کر 5 رنز سے ہار گئی

53 / 100

فوٹو: فائل

ملتان: ملتان سلطانز پشاور زلمی کیخلاف جیت کے قریب پہنچ کر 5 رنز سے ہار گئی،اس بار افتخار کا جادو نہ چل سکا اور وہ میچ کی دو بالز ابھی رہتی تھیں جب بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔

آخری بال پر 6 رنز درکار تھے مگردھانی نوین کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے، یہ پاکستان سپر لیگ کے جاری نویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی پہلی فتح ہے۔

 ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پشاور زلمی کے 180 رنز ہدف کے تعاقب میں  174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل ملتان میں کھیلے  گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،ملتان سلطانز نے اپنی پلیئنگ الیون برقرار رکھی۔

 پشاور زلمی نے ملتان کے خلاف پلینگ الیون میں 3 تبدیلیاں کیں،زلمی کی ٹیم میں کوڈیمور عامر جمال اور محمد ذیشان کی جگہ حسیب اللہ ،پال والٹر اور نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےپشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، حسیب اللہ 37 اور بابراعظم نے 31 رنزکی اننگز کھیلی۔

 ان  کے علاوہ رومین پاول 23، محمد حارث 19، پاول والٹر 1،آصف علی نے 13 رنز بنائے جبکہ لیوک ووڈ 17 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلی،محمد علی اور اسامہ میر نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہ نواز دہانی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز 180 رنز ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 174 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ڈاوڈ ملان 52 اور یاسر خان 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ریزا ہینڈرکس 28، افتخار احمد 16، اسامہ میر 12، عباس آفریدی 11 اور خوشدل شاہ 5 رنز بناسکے جبکہ کپتان محمدرضوان،ڈیوڈ ویلی،شاہ نواز دھانی صفر پرآؤٹ ہوئے۔

پشاورزلمی کی جانب سے عارف یعقوب نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیوک ووڈ،نوین الحق اور سلمان ارشاد نے2،2  وکٹیں حاصل کیں۔ 

Comments are closed.