مدرآف آل یوٹرنز نے ووٹ کو عزت دو کے بجائے بوٹ کوعزت دے دی، عمران خان
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ مدر آف آل ریگنگ یہ تھی کہ پارٹی کو ختم کرنا، بیٹ کا نشان لینا، انتخابی جلسوں تک کی اجازت نہ دینا۔
عمران خان نے یہ بات اپنی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات میں کہی مدر آف آل ریگنگ بند ہونی چاہیے، دنیا کے سامنے مزید تماشا نہ بنائیں جس کا مینڈیٹ ہے اس کو دے کر عوام کی رائے کا احترام کیا جائے۔
علیمہ خان نے عمران خان کی گفتگو میڈیا کے سامنے پیش کی اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مدرآف آل یوٹرنز نے ووٹ کو عزت دو کے بجائے بوٹ کوعزت دے دی، عمران خان نے کہا مدر آف آل سلیکشن یہ تھا کہ کرمنلز کے کیسز ختم کرکے بانی پی ٹی آئی پر ڈال دیئے ۔
انھوں نے کہا 32 سال کی سزا دے دی اور پری پول ریگنگ اور الیکشن ڈے ریگنگ یہ تھا کہ عوام اور ووٹرز کو اپنے نمائندے چننے کی اجازت نہ دی جائے۔
علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ ڈے پر انٹرنیٹ بند کر دیا گیا، لوگ ووٹ کے لیے ادھر ادھر بھٹکتے رہے، عوام کو پورا دن ذلیل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ رات کو خواہشات کے مطابق نتائج نہ ملے تو دوبارہ انٹرنیٹ بند کر دیا گیا، رات کو مدر آف پوسٹ پول ریگنگ کی گئی۔
علمیہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ فارم 45 کو نظر انداز کرکے رزلٹ بدلا گیا، یہاں ایک کمشنر نہیں بہت لوگ ہیں جو بہت ثبوت دے چکے ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق قائد پی ٹی آئی نے خدشہ ظاہر کیاہے دھاندلی ثبوت دینے والوں کو مار دیا جائے گا،کمشنر پر بھی تشدد کیا جائے گا کمشنر راولپنڈی نے جو کچھ کہا ہے بغیر ثبوت تو نہیں کہاہو گا۔
Comments are closed.