عوام پرایک اوربجلی بم گرانےکی تیاری،7 روپے13 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست
فائل:فوٹو
اسلام آباد: مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پرایک اوربجلی بم گرانےکی تیاری،7 روپے13 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی۔ایک ماہ کیلئے بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 13 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا اتھارٹی درخواست پر 23 فروری کو سماعت کرے گی۔
خیال رہے کہ جنوری میں سب سے مہنگی بجلی 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ڈیزل سے پیدا کی گئی، ڈیزل سے 10 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔
فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جنوری میں فرنس آئل سے 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
Comments are closed.