بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ 434 رنز سےجیت لیا
فوٹو: کرک انفو
راجکوٹ: بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ 434 رنز سےجیت لیا،میزبان ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
تیسرا ٹیسٹ میچ راجکوٹ میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کےلیے 557 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
انگلش ٹیم کے 6 کھلاڑی دوسری اننگز میں دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ مارک ووڈ 33 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بین فوکس اور ٹام ہارٹلی نے 16، 16 رنز بنائے۔ بین اسٹوکس نے 15 اور زیک کراؤلی نے 11 رنز کی اننگز کھیلیں۔
بھارت کے رویندرا جڈیجا نے 41 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادیو 2 روی ایشون اور جسپریت بمرا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل میچ کی پہلی اننگز میں بھارت نے 445 رنز بنائے، انگلینڈ کی ٹیم 319 رنز پر آؤٹ ہوئی،بھارت نے یشسوی جیسوال کی ڈبل سنچری کی بدولت اپنی دوسری اننگز 430 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔
پہلی اننگز میں سنچری اور مجموعی طور پر میچ میں 7 وکٹیں لینے پر رویندرا جڈیجا کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔
Comments are closed.