14نکاتی تجاویز من گھڑت ہیں، ایران نے ایسی کوئی پیشکش نہیں دی،ترجمان دفتر خارجہ
فوٹو : فائل
اسلام آباد: 14نکاتی تجاویز من گھڑت ہیں، ایران نے ایسی کوئی پیشکش نہیں دی،ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحت انھوں نےیو اے ای کے اوپیک سے انخلا پر ردعمل دیا ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اوپیک سے انتقامی انداز میں نکلنا تعمیری اقدام نہیں۔
اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران اوپیک کے اندر اپنی ذمہ داریوں پر قائم رہنے کا اعلان کرتا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یو اے ای نے جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کی مدد کی تھی۔
اس سے قبل اُن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میڈیا کی جانب سے 14 نکاتی تجاویز من گھڑت ہیں، ایران نے ایسی کوئی پیشکش نہیں دی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران خطے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور خطے کے تمام ممالک اس حقیقت سے آگاہ ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس جنگ میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر شامل تمام ممالک ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازع نے نہ صرف دنیا بلکہ خود یورپ کو بھی بھاری اقتصادی نقصان پہنچایا ہے اور اب یورپی رہنما بھی ان معاشی نقصانات کا اعتراف کر رہے ہیں۔
امریکی رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ایران امریکی جواب کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم امریکا اپنی عادت کے مطابق نامعقول مطالبات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جو سفارتی کوششوں کو مزید مشکل بنا سکتا ہے۔
Comments are closed.