یو ٹیوب اور گوگل کی سروسز کیوں ڈاون ہوئیں؟

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرچ انجن گوگل اور یوٹیوب کی سروسز ڈاون ہو گئیں،آن لائن کام کرنے والوں کے کاروبار ٹھپ ہوگئے۔

یوٹیوب کی سروسز جن ممالک میں معطل ہوئیں وہاں سرور502صایرر آرہا تھا جب کہ آن لائن کام کرنے والے پاکستان، بھارت اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔

یوٹیوب پر ایرر کا نوٹیفکیشن آتارہا تاہم گوگل نے باضابطہ طور پر اپنی سروسز کے دنیا بھر میں متاثر ہونے تصدیق نہیں کی تاہم کچھ وقت کے بعدسروسز بحال ہو گئیں۔

ویب سائٹس کے ڈاؤن ٹائم یعنی متاثر ہونے پر مسلسل نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں یوٹیوب اور جی میل سمیت گوگل کی بیشتر سروسز تعطل کا شکاررہیں۔

یوٹیوب کی جانب سے نوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو یوٹیوب کے استعمال میں پیش آنے والی دشواری سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر فوفل کی سروسز کے استعمال میں دشواری کے سامنے کی شکایت کررہے ہیں اور اس وقت ٹوئٹر پر بھی یوٹیوب ڈاؤن ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

بھارت سمیت مختلف ممالک میں صارفین نے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر گوگل، جی میل اور یو ٹیوب بندش کی شکایات کیں جب کہ سیکڑوں صارفین نے سکرین شارٹس بھی شیئر کئے۔

پاکستان سمیت بعض ممالک میں گوگل کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں،یوٹیوب اور گوگل کی سروسز کیوں ڈاون ہوئیں اب تک باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا گیا تاہم اس کی وجوعات بعد میں بتائی جائیں گئیں۔

Comments are closed.