ہری پور،ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ ،سکول کے 3بچے جاں بحق 6زخمی

فوٹو: زمینی حقائق ڈاٹ کام


بیڑ ، ہری پور(قمر زمان تنولی)ضلع ہری پورکے نواحی علاقے بیڑ میں سکول کے بچوں کو لے جانے الیٹریکٹر ٹرالی کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں3بچے جاں بحق جب کہ 6زخمی ہو گئے۔

ٹریفک حادثہ کے متاثرہ بچے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بیڑ ہری پور کے طلبہ تھے اور چھٹی کے وقت ٹرانسپورٹ میسر نہ ہونے کے باعث ٹریکٹر ٹرائی پر گھروں کو واپس جارہے تھے۔

افسوسناک حادثہ تھانہ بیڑ کی حدود پکی مسجد کے قریب پیش آیا، مقامی لوگوں کی بڑی تعداد حادثہ کی خبر پر موقع پر پہنچی اور مرنے والوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر ہری پور پہنچایا گیا۔

مرنے والے بچوں میں دسویں جماعت کے طالب علم محمد مثل ولد طارق ساکنہ ڈالڑی،محمد نعیم ولد ہارون ساکنہ ڈالڑی اور آٹھویں جماعت کا سید احسن شاہ ولد مختار شاہ ساکنہ تھاتھی سیداں شامل ہیں۔

حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں دسویں جماعت کے شعیب یونس، نویں جماعت کے ظہیر احمد، الطاف الرحمان اوروسیر فرید کے علاوہ ساتویں کلاس کے شاکر رفاقت اورآٹھوں جماعت کے صداقت رفاقت شامل ہیں۔

اس موقع پر تحصیل و ضلع کی انتظامیہ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سکول کے اساتذہ اور عمائدین علاقہ فوری طور پر ٹراما سنٹر پہنچ گئی بعد میں مرنے والے بچوں کی میتوں کو ان کے آبائی دیہات روانہ کردیا گیا۔

سات ماہ سکولوں کی بندش کے بعد تقریباً دو ہفتے پہلے ہی سکول کھلے تھے اوروالدین مطمئن اور بچے سکول کھلنے پر خوش تھے لیکن اس افسوسناک واقعہ نے متاثرہ بچوں کے گھر صف ماتم بچھا دی۔

Comments are closed.